بازار اور کاروبارصارف اور خریدار

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، انڈوں کی قیمت برقرار

(مائرہ ارجمند) لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آج ہوش ربا اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ روز لاہور میں فارمی مر غی کے گوشت کی قیمت میں 3 روپے اور اس سے قبل تین روز کے دوران مجموعی طور پر برائلر گوشت کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی اور آج یکمشت 12 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے۔ دو روز شہر میں برائلر مرغی کی قیمت 342 روپے تھی جو دو روز کے دوران 357 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔

شہر میں زندہ مرغی کی فی کلو تھوک میں قیمت 238 روپے جبکہ پرچون میں 246 روپے ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی فی درجن انڈے 134 روہے میں جبکہ پیٹی کی قیمت 3 ہزار 900 روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button