صارف اور خریدار
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت نیچے آنے لگی، انڈوں کی قیمت میں معمولی اضافہ

(مائرہ ارجمند) لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت ایک مرتبہ پھر نیچے آنے لگی ہے دو روز مین مجموعی طور پر فارمی مرغی برائلر کے گوشت کی قیمت میں 12 روپے کی کمی ، گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت میں 3 روپے اور آج 9 روپے کمی کے بعد آجکا فی کلو ریٹ 290 روپے ہے ، شہر میں برائلر مرغی کی فی کلو زندہ قیمت تھوک میں 192 روپے اور پرچون میں 200 روپے ہے ۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں آج ایک روپیہ فی درجن کا اضافہ ہوا ہے اور شہر میں فارمی انڈے کی فی درجن قیمت 152 روپے ہو چکی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کی قیمت 4 ہزار 440 روپے کی ہے۔