تازہ ترین
لاہور کے علاقہ گرین ٹاون میں ایک شخص نے چرچ میں گھس کر صلیب کی بے حرمتی کی

( سفیان سعید خان) لاہور کے علاقہ گرین ٹاون میں نوجوان نے چرچ میں گھس کر صلیب کی بے حرمتی کی جس سے مسیحی پاکستانیوں کے جذ بات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چرچ میں گھس کر صلیب پر جوتوں سمیت چڑھ کر اسکی بے حرمتی کرنے والا شخص 16 مارچ کو صبح دس بجے چرچ میںداخل ہوا اور جوتوں سمیت چرچ کی صلیب پر چڑھ اسکی بے حرمتی کرتا رہا، مذکورہ شخص مذہبی نعرے بھی لگاتا رہا اور اہل علاقہ کے اکٹھے ہو جانے پر بھاگ نکلا ، واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس سٹیشن میں کر دی گئی ہے