کھیل اور کھلاڑی
ترک اکھاڑے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے، انعام بٹ نے وطن کے لئے میڈل جیت لیا

( سفیان سعید خان) پہلوان انعام بٹ نے پاکستان کیلئے ایک اور میڈل جیت لیا، انہوں نے یہ کامیابی ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ چیمپئن شپ میں حاصل کی۔
انعام بٹ نے کوارٹر فائنل میں ترکی کے پہلوان حاجی عبداللہ کو 1-0 سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم سیمی فائنل میں وہ آزربائیجان کے پہلوان سے شکست کھاگئے۔
برونزے میڈل جیتنے کے بعد ایک ویڈیو میسج میں انہوں نے اپنے مداحوں اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے سپورٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جن کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، پاکستانی پرچم کو بلند رکھنے کیلئے کوشاں اور پرامید رہیں گے۔