تھانہ کچہری
سگے باپ کی دوستوں کیساتھ ملکر نوجوان بیٹی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

(شیتل ملک ) کراچی سے انسیسٹ یعنی محرم کے ساتھ جنسی تعلق اور اجتماعی جنسی زیادتی کا مقدمہ رپورٹ ہوا ہے
تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زنجیروں میں جکڑی لڑکی کو بازیاب کراکے اس کے باپ کو گرفتار کرلیا۔
لاہور 42 نیوز نے جب خبر کی تصدیق کے لئے پولیس سے رابطہ کیا تو علم ہوا کہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایک نوجوان لڑکی کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا ہوا تھا۔ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرالیا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اسے اس کے باپ ندیم نے قید کررکھا تھا اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ زیادتی بھی کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔