تھانہ کچہری

فیصل آباد میں گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کا واقعہ

( مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل آباد میں گونگی بہری خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق گونگی بہری خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ چک جھمرہ کے چک 118 ج ب میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب فیصل آباد کے تھانہ گڑھ کے علاقے سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے، جس کے بارے میں ورثا نے الزام عائد کیا ہے نوجوان کو قتل کیا گیا ہے، پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button