تعلیم و صحتتازہ ترین

لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ

(شیتل ملک ) اسلام آباد میں ڈینگی کے وارنہ تھمے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 113 کیسز سامنے آگئے۔

مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 56 تک پہنچ گئے۔شہر میں ڈینگی کے باعث اب تک 4 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دیہی علاقوں میں 58 شہری علاقوں میں ڈینگی کے 55 مریض رپورٹ ہوئے۔

پمز ہسپتال میں ڈینگی کے 155 مریض اور پولی کلینک میں 34 مریض زیرعلاج ہیں۔

راولپنڈی میں بھی ڈینگی وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 70 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، رواں برس ڈینگی کے مریض کی تعداد 1122 تک جا پہنچی، بینظیر بھٹو اسپتال میں 5 ڈینگی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، راولپنڈی کے الائید اسپتالوں میں اس وقت 176 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ 126 مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے دو ہزار766مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ لاہور سے ڈینگی کے کل ایک ہزار 136 کیسز سامنے آئے ہیں۔

رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 678 مریض داخل ہیں۔

کراچی ڈینگی کے نشانے پر آگیا، چوبیس گھنٹوں کے اندر ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیس فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روزانہ دو سو سے زائد مریض ہسپتالوں میں لائے جارہے ہیں، نجی اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

ڈینگی کے مریض اور تیمار دار اسپتالوں میں بیڈ کے لیے پریشان ہیں جبکہ لیبارٹریز پر بھی ٹیسٹ کرانے کے لیے آنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس تین ہزار روپے سے کم کرکے ساڑھے آٹھ سو روپے کردی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لیے اسپرے اور فیومی گیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے سبب ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کیلئے فیومیگیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روزانہ 200 سے زائد ڈینگی کے مریض ہسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں، نجی اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ سامنے آیا ہے۔

مریض اور  تیمار دار اسپتالوں میں بیڈ کے لیے پریشان ہیں، لیبارٹریز میں بھی ٹیسٹ کرانے کے لیے آنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

 ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر  میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لیے سپرے اور فیومیگیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ بلڈ ٹرانس فیوژن اتھارٹی کی سربراہ ڈاکٹر دُرِ ناز قاضی کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس نے اپنی ہیئت تبدیل کرلی ہے جس کے باعث لوگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  اب تک کراچی میں مریضوں کو 29 ہزار سے زائد پلیٹلیٹس لگائے جاچکے ہیں، اس کے علاوہ عوام کی سہولت کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 3000 روپے سے کم کر کے 850 روپے کردی ہے۔

ادھر انتظامیہ کی جانب سے کراچی میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے اسپرے کے انتظامات مکمل نہ کیے جا سکے، 240 یونین کونسلوں کے لیے درجنوں اسپرے گاڑیاں درکار  ہیں لیکن انتظامیہ کے پاس گاڑی اور عملے کا فقدان ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button