بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

( رضا ہاشمی ) بلوچستان کے 32 اضلاع میں 9 سال بعد آج 29 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کا پلڑا بھاری ہے۔
بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایک ہزار 60 بلدیاتی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علماء اسلام 98 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان عوامی پارٹی 71 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی اور نیشنل پارٹی 26،26 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کو 7 نشستیں ملیں۔
غيرسرکاری نتائج تنائج کے مطابق چمن کے ميونسپل کارپوريشن کے 35ميں سے 34وارڈ کے غيرحتمی نتائج کے مطابق 12 نشستوں پر پشتونخوا ميپ ،6 نشستوں پر جمعیت علماء اسلام ،5 پر اے اين پی جبکہ 4 نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔
لورالائی میں ميونسپل کميٹی کے 25ميں سے 24 وارڈ کے غيرحتمی نتائج کے مطابق 17 نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی جبکہ 4 پر آزاد امیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔
واشک ميونسپل کميٹی کے 10ميں سے 9وارڈ کے غيرحتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے 7 جبکہ 2 نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق چاغی کے 8 ميں سے 4 وارڈز ميں بابائے چاغی پینل کے اميدواروں نے کاميابی سميٹی۔
گوادر کی 157 وارڈزمیں اب تک کے 106 وارڈز کے غير حتمی و غير سرکاری نتائج کے مطابق 52 وارڈز ميں حق دو تحريک، 34 میں آزاد اور 14 میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے اميدوار سب سے آگے ہيں۔
زیارت میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی کے 7 وارڈز میں سے 5 پر جمعیت علماٗ اسلام کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔
ہرنائی میں ميونسپل کميٹی کے 18 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 8 نشستوں پر پی کے میپ،3 نشستوں پر تحریک انصاف جبکہ تین نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔

0 seconds of 21 secondsVolume 0%