تازہ ترینریاست اور سیاست

آزاد حیثیت سے پنجاب کی رکن اسمبلی منتخب ہونے والی جگنو محسن نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

( رضا ہاشمی ) معروف صحافی اور آزاد حیثیت سے پنجاب کی رکن اسمبلی منتخب ہونے والی جگنو محسن نے ن لیگ میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والی خاتون سیاستدان اور صحافی جگنو محسن نے قائد حزب اختلاف پنجاب کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران لیگ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔پریس کانفرنس میں جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس احم د خان ۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ خان تارڑ بھی موجود تھے۔

جگنو محسن پی پی 184 سے 2018 میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئی تھیں، انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے خوش اسلوبی سے مجھے بلایا۔

انہوں نے کہا کہ اس پارٹی میں شامل ہورہی ہوں جہاں ہمیشہ جمہوریت کا تسلسل رہا، ہمارے درمیان زیرک سیاست دان موجود ہیں جو مشکلات سےنکالیں گے۔

حمزہ شہباز کی جانب سے جگنو محسن کی شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔

جگنو محسن نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے قدم قدم پر میرے کام کو سراہا، مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں نے بہت قربانیاں دیں، میرے حلقے کی عوام مجھے حکم دے رہی ہے، حلقے کی عوام نے کہا ہمارے کام کرنے ہیں، میرا عطا تارڑ کی قیادت سے بھی مسلسل رابطہ رہا، وقت آ گیا ہے کہ عوام کی حکمرانی کےلیے فیصلہ کروں۔

جگنو محسن نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کی سنیں گے، معیشت کو مستحکم کریں گے، پورے پاکستان کے رنگ پی ڈی ایم میں جھلکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے گزشتہ روز اوکاڑہ کے حلقہ پی پی184سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن سے ٹیلی فون پر تفصیلی بات کی تھی۔

تفصیلی بات چیت کے دوران ملک کے سیاسی حالات بالخصوص پنجاب کی اگلی سیاست کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button