تازہ ترینورلڈ اپ ڈیٹ

ٹوئٹر کی کریڈبلٹی پر سوال: بھارت نے جاسوس رکھنے پر دباو ڈالا ، چیف سیکیورٹی آفیسر کا انکشاف

( مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹوئٹر کے سابق سکیورٹی چیف نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ٹوئٹر میں بھارتی سرکاری ایجنٹ کو پے رول پر بھرتی کرنے پر مجبور کیا گیا۔

ٹوئٹر کے سابق سکیورٹی چیف پیٹر میج زیٹکو نے امریکی سکیورٹی اور ایکسچینج کمیشن کے سامنے ٹوئٹر کے دیگر سکیورٹی مسائل کے ساتھ اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے  ٹوئٹر میں اپنا سرکاری ایجنٹ بھرتی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کے کمزور سکیورٹی انفراسٹرکچر کی بدولت سرکاری ایجنٹ کو صارفین کے انتہائی حساس ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل ہوسکتی تھی۔

غیر ملکی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹفارم ٹوئٹر سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے حوالے سے اس طرح کے الزامات ٹوئٹر میں پہلے بھی گردش کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے اس حوالے کسی بھی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

گزشتہ ماہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے تنقید کچلنے اور ناجائز پابندیاں لگوانے کیلئے دباؤ ڈالنے پر مودی سرکار کے خلاف مقدمہ کروا دیا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے بھارتی ریاست کرناٹکا کی ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ مودی حکومت سوشل میڈیا سے مواد ہٹوانے اور  اکاؤنٹس بلاک کروانے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کر  رہی ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی کمپنی نے عدالت کو بتایا کہ بھارت کی انفارمیشن منسٹری کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے کچھ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جو کہ کسی بھی طور پر مناسب نہیں ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حکومتی مظالم کا پردہ فاش کرنے والے حقائق سوشل میڈیا سے ہٹانے اور اکاؤنٹس پر پابندی لگانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button