ریاست اور سیاستافسر اور دفترتازہ ترین

بھارت نے دریائے راوی میں بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا، روای سے منسلک شہروں کے دریا برد ہونے کا خطرہ

( اسیس مہتاب ) بھارت نے دریائے راوی میں ایک لاکھ 71 ہزار کیوسک کا بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا۔

بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان کو ہنگامی طور پر مطلع کیا گیا۔ سیلابی ریلا آج رات جسٹر کے مقام پر پاکستان میں داخل ہوگا۔

ذرائع سندھ طاس کمیشن کا کہنا ہے کہ راوی میں کئی سال بعد بڑا سیلابی ریلا چھوڑا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کو ہنگامی بنیادوں پر تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے راوی میں درمیانے سے اونچی سطح کے سیلاب کا امکان ہے، راوی میں اونچے بہاؤ سے گوجرانوالہ، لاہوراور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

دوسری جانب کوہ سلیمان پر ہونے والی طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ سیلابی ریلوں نے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں تباہی مچا دی ۔ درجنوں دیہات اور سیکڑوں بستیاں زیر آب آ گئیں۔

سیلابی صورتحال کے باعث متعدد مقامات پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہے اور شہری کھلے آسمان تلے مدد کے منتظر ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button