ورلڈ اپ ڈیٹتازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 کشمیری شہید

( مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے باعث مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بربریت کا مظاہرہ کیا، بزرگوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 3 کشمیری نوجوانوں کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی ۔

جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھی مظالم نہ رک سکے۔ آل جموں کشمیر حریت کانفرنس کے عبدالحمید لون کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں اگست 2022 ءمیں ریاستی دہشتگردی کے 13 واقعات میں 16 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا گیا۔

منگل کو جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 1989 سے جاری اب تک دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو بھارتی فوج نے حراست کے دوران لاپتہ کردیا۔ آٹھ ہزار خواتین کے شوہر لاپتہ ہیں، اس دوران ایک لاکھ آٹھ ہزار بچے یتیم کر دے گئے۔

مقبوضہ جموں کشمیر دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھائونی بن چکی ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں گمنام قبروں کا انکشاف بھی ہوا، بھارتی فوج نے جموں کشمیر کی 23ہزار خواتین کو بیوہ کردیا۔ رواں سال مقبوضہ کشمیر میں آج سے قبل 117 مختلف واقعات میں 147 نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ اگست میں 13 واقعات میں 16 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button