تازہ ترینورلڈ اپ ڈیٹ

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے مزید3 کشمیریوں کو شہید کر دیا

( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، جاری ہے، ضلع بارہمولہ میں گھروں سے اٹھائے گئے تین بیگناہ کشمیریوں کوکنٹرول لائن کے قریب جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج نے جمعرات کو اوڑی کے علاقے میں گولیاں مار کر نوجوانوں کوشہید کیا، اس سے ایک روز پہلے بھی ضلع بارہمولہ کے علاقے کمل کوٹ میں پرتشدد کارروائی میں تین کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے واقعات میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے پیر کے روز کُل جماعتی اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ’جموں و کشمیر میں رہنے والے کشمیریوں، ڈوگروں، سکھوں اور دوسرے طبقوں کے لوگوں کی شناخت خطرے میں پڑ گئی ہے‘۔

اس کل جماعتی کانفرنس میں پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی، کانگریس کے وقار رسول، سی پی آئی ایم کے محمد یوسف تاری گامی، شِیوسینا کے منیش ساہنی اور دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

واضح رہے شِیوسینا دائیں بازو کی ہندو قوم پرست جماعت ہے جس نے مودی حکومت کے ذریعہ 370 کی آئینی دفعہ ہٹانے کا خیرمقدم کیا تھا۔ تاہم اس معاملے پر جماعت کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ ’جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ ہمارے دوسری جماعتوں سے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن غیرمقامی شہریوں کو یہاں کی سیاست، تجارت اور ملازمت میں شریک کرنا عوام کے خلاف قدم ہے اور اس میں انصاف کی خاطر ہم سب لوگ ایک ساتھ ہیں‘۔

اس موقع پر پارٹی کی جموں کشمیر شاخ کے سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ ’لوگ مودی حکومت سے خوش نہیں ہیں۔ لوگوں کی بے چینی دیکھ کر بی جے پی اب یہاں کی حکومت پر قبضہ کرنے کی سازشیں کرنے لگی ہے۔‘

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button