فن و فنکار

بھارتی کامیڈین راجو سری واستو چل بسے

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے معروف کامیڈین  و اداکار  راجو شری واستو  58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو کو  10 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اب تک وہ زیرِ علاج تھے اور اب  اہلخانہ کی جانب سے اداکار کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

راجو شری واستو کو یکم ستمبر کے روز وینٹی لیٹر پر اس وقت منتقل کیا گیا تھا جب ان کا بخار باوجود علاج کے کم نہیں ہو  رہا تھا، تاہم آج 21 ستمبر کی صبح انہوں نے دہلی کے ہسپتال میں اپنی آخری سانسیں لیں۔

خیال رہے کہ راجو شری واستو کو اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا جب وہ جم میں ٹریڈ مِل پر ایکسرسائز کر  رہے تھے۔

یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ راجو نے جم میں بہت زیادہ ایکسرسائز کر لی تھی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی تاہم ان کے بھانجے کوشل سری واستو نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا تھا۔

گزشتہ ہفتے راجو شری واستو کی حالت بگڑ گئی اور ڈاکٹرز نے انہیں دماغی طور پر  مردہ قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجو کے چیف ایڈوائزر اجیت سکسینا نے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ راجو کی طبیعت بدھ کی رات پھر بگڑ گئی تھی اور ڈاکٹرز نے ہمیں بتایا ہے کہ اداکارکا دماغ تقریباً مردہ ہوچکا ہے جبکہ دل کو بھی کام کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ کامیڈین کی فیملی اور ٹیم اب کسی معجزے کی منتظر ہے۔

علاوہ ازیں آج بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجو شری واستو کے منیجر مقبول نے بتایا کہ بدھ کی شب اداکار کی حالت بگڑی، ان کی دماغ کی شریانیں سوج گئی تھیں اور دماغ میں پانی بھی آگیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے اس صورتحال کو سنبھال لیا تھا تاہم دل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے انہیں بھاری دوائیں نہیں دی جاسکتیں۔

انہوں نے بتایا تھا راجو اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں اب تک ہوش نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ بدھ کو راجو شری واستو کو اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا جب وہ جم میں ٹریڈ مِل پر ایکسرسائز کر رہے تھے۔ یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ راجو نے جم میں بہت زیادہ ایکسرسائز کی جس کی وجہ  سے ان کی طبیعت بگڑی تاہم ان کے بھانجے کوشل سری واستو نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا تھا۔ تاہم بعد میں یہ خبر غلط ثابت ہوئی راجو شری واستو ٹریڈ مل پر ایکسرسائز نہیں کر رہے تھے۔

10 اگست کو بھی خبر آئی تھی کہ ورک آؤٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے والے بھارت کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین و اداکار راجو شری واستو کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے تب بھی رپورٹ کیا تھا کہ راجو شری واستو جم میں ٹریڈ مل پر ورزش کررہے تھے کہ انہیں سینے میں درد ہوا اور وہ گرپڑے جس کے بعد اداکار کو اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کامیڈین راجو کی طبیعت سنبھل نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا ۔

کچھ روز انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد اداکار  تندرست ہو گئے تھے لیکن گزشتہ ہفتے سے انکی طنعیت پھر سے بگڑ گئی تھی اور اب انکے انتقال کی خبر آئی ہے۔

خیال رہے کہ راجو شری واستو بھارت کے مقبول  اسٹینڈ اپ کامیڈینز میں سے ایک ہیں، وہ 1980 کی دہائی سے انٹرٹینمنٹ کی صنعت سے وابستہ ہیں۔

انہیں بین الاقوامی شناخت اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج ‘ کے پہلے شو سے ملی اور انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button