فن و فنکار
بھارتی وزیر کا کنگنا کے گالوں سے بھی چکنی سڑکیں بنانے کا اعلان
( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے عرفان انصاری نے اپنے حلقے میں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے گالوں سے بھی چکنی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے عرفان انصاری کی جانب سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔
ویڈیو میں عرفان انصاری کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ جماترا میں 14 ورلڈ کلاس روڈز کی تعمیر جلد شروع ہو گی۔
عرفان انصاری کا مزید کہنا تھا میں یقین دہانی کرواتا ہوں کہ یہ سڑکیں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے گالوں سے بھی زیادہ اچھی ہوں گی۔
بھارتی ایم ایل اے کو اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ایک بھارتی وزیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح بننی چاہئیں۔