ورلڈ اپ ڈیٹ

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بیوہ ٹریفک حادثہ میں ہلاک

( مانیٹرنگ ڈیسک ) 2013 میں پاکستانی جیل میں ساتھی قیدیوں کے ہاتھوں جھگڑے کے بعد زخمی ہو کر ہلاک ہونے والے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بیوی بھارت میں روڈ حادثے میں ہلاک ہو گئی۔

بھارتی پولیس کے مطابق سربجیت سنگھ کی بیوی سکھپریت کور دو پہیوں والی گاڑی پر سوار تھی اور غلطی سے اس سواری سے گر گئی تھی، سکھپریت کور کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اُس نے زندگی کی آخری سانس لی اور موت کے منہ میں چلی گئی۔

سکھپریت سنگھ نے پسماندگان میں دو بیٹیاں پونم اور سواپندیپ کو چھوڑا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں سربجیت سنگھ کی بہن اور بھارتی جنتا پارٹی کی سرکردہ لیڈر دلبیر کور، امرتسر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھی۔

یاد رہے کہ سربجیت سنگھ1991ء میں امرتسر کے قریب غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا، اسے جاسوسی  اور   پاکستان میں دھماکے کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس کی رہائی کے لیے دلبیر کور نے طویل عرصہ جدوجہد کی تاہم 2013 میں سربجیت سنگھ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ساتھی قیدیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور جناح اسپتال میں چل بسا تھا۔

لاہورکی سیشن عدالت نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جنوری 2019 میں لاہور کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے 7صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں تحریر کی گیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل میں گرفتارملزمان عامر سرفراز اور مدثر سے کوئی آلہ قتل برآمد نہیں ہوا۔

ملزمان کو کسی نے سربجیت سنگھ پر حملہ کر کے قتل کرتے ہوئے نہیں دیکھا،دونوں ملزمان کا سربجیت سنگھ کے قتل سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔

سربجیت سنگھ کا آخری بیان بھی شدید زخمی حالت میں ریکارڈ نہیں ہوسکا،دونوں ملزمان کیخلاف  2013میں تھانہ کوٹ لکھپت میں قتل کا درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دےدیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button