بریکنگ

بھارتی فورسز نے سرینگر میں فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

(مانیٹرنگ ڈیسک ) کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور سرینگر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے تھے جبکہ بانہال سے بارہ مولہ تک ریل سروس کو بھی معطل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button