امریکا میں بھارتی خاتون نے خود کشی کر لی ، مندیپ کے نزعی بیان کی ویڈیو وائرل

( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور طعنوں سے تنگ آ کر بھارتی خاتون نے خودکشی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مندیپ کور نامی 30 سالہ خاتون نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر ریلیز کیا۔
پنجابی زبان میں دیے گئے اپنے اس ویڈیو پیغام میں مندیپ نے روتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ 8 سال ہوگئے ہیں، اب میں اپنے اوپر ہونے والے اس تشدد کو برداشت نہیں کرسکتی۔
مندیپ کور نے الزام عائد کیا کہ ان کے سسرالیوں کے طعنے ختم ہونے کا نام نہیں لیتے، وہ انہیں خودکشی پر مجبور کر رہے ہیں۔
ساتھ میں انہوں نے اپنے والد سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’میں مرنے جارہی ہوں، مجھے معاف کردیں۔‘
There are collosal problems in our family & social structure which we conveniently ignore or deny to accept. #DomesticViolence against women is one such serious problem. Suicide by Mandeep Kaur a NRI Punjabi woman is a wake up call to accept the problem and fix it accordingly. pic.twitter.com/F8WpkiLCZY
— Gurshamshir Singh (@gurshamshir) August 5, 2022
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین آنجہانی خاتون کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے چند روز قبل خودکشی کرلی تھی۔
مذکورہ خاتون کے بارے میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک 4 جبکہ دوسری 2 سال کی ہے۔