بھارت کا4000 کلومیٹرتک ہدف بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

( مانیٹرنگ ڈیسک ) نئی دہلی حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری رپورٹس کے مطابق بھارت نے 6 جون کو ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
بھارتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ بیلسٹک میزائل اگنی 4 کا تجربہ 06 جون 2022 کی شام تقریباً 8:30 بجے اے پی جے عبدالکلام جزیرے، اڈیشہ سے کیا گیا۔
یہ میزائل 4000 کلومیٹر دور ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ میزائل ٹیسٹ اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے قواعد و ضوابط کے تحت کئے جانے والے معمول کے یوزر ٹریننگ لانچ کا حصہ تھا۔ ٹیسٹ لانچ میں تمام آپریشنل پیرامیٹرز کو مدنظر رکھا گیا۔
بھارتی دفاعی حکام کے مطابق تجربے سے قبل لانچ نے تمام آپریشنل پیرامیٹرز اور سسٹم کی توثیق کی۔ یہ میزائل اگنی فورتھ میزائلوں کی اگنی ٹو سیریز میں چوتھا ہے جو پہلے اگنی پرائم کے نام سے جانا جاتا تھا، جسے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن یا ڈی آر ڈی اونے تیار کیا تھا۔
واضح رہے کہ اپریل کے آخر میں، بھارت نے براہموس سپرسونک کروز میزائل کے اینٹی شپ ورژن کا تجربہ کیا تھا، جب کہ گزشتہ سال بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل اسٹریٹجک اگنی پرائم میزائل کا بھی تجربہ کیا تھا۔