انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی تعداد 174 کے لگ بھگ پہنچ گئی

( مانیٹرنگ ڈیسک )انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی اور بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 174 تک جا پہنچی جبکہ آزاد ذرائع کا دعوی ہے کہ یہ تعداد 200 ہو چکی ہے اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
ہفتے کی شام انڈونیشیا میں فٹبال کا میچ جاری تھا، میچ مقامی ٹیموں اریما ایف سی اور پرسی بایا سرابیا کے درمیان کھیلا جارہا تھا کہ پرسی بایا کی جیت پر ان کے حمایتیوں اور مخالفین کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔
In a tragic event in Indonesia police used Tear gas to stop the riot during a football match. People got no place to run and that killed 174 😓 pic.twitter.com/j4jaZpXJKP
— Nasir Ahmad (@nasir9002) October 2, 2022
ہوم گراؤنڈ پر میچ ہارنے پر اریما ایف سی کے سینکڑوں مداح طیش میں آگئے اورسٹیڈیم اور گراؤنڈ میں داخل ہوگئے، مشتعل مداحوں کو منتشتر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا۔
Indonesia:
— Javier (@JRV_Zgz) October 2, 2022
174 muertos al finalizar un partido de fútbol.
La mayor tragedia de la historia en este deporte. pic.twitter.com/SGp1uwSoA3
خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے شہر مالانگ میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا ۔ میچ کے اختتام پر ہارنے والی ٹیم کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد فٹبال گراونڈ میں داخل ہوگئی ۔
ہلاک ہونے والوں میں بچے اور دو پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ہنگامہ آرائی میں180 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انڈونیشیا کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد کی موت سانس گھٹنے اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ہوئی۔
افسوسناک واقعے کے بعد انڈونیشین فٹبال لیگ میں ایک ہفتے کے لیے تمام میچز معطل کردیے گئے ہیں