صارف اور خریدار
بڑی خبر، انسٹا گرام پر آئیں اور کروڑوں کمائیں

میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ اب این ایف ٹی کی مارکیٹ میں بھی قدم رکھنے والی ہے۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے سے ڈیجیٹل کلیکشن کی آزمائش امریکا سے تعلق رکھنے والے کچھ کریٹیرز اور کلکٹرز سے شروع ہوگی جو انسٹاگرام پر این ایف ٹیز شیئر کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی این ایف ٹی کو پوسٹ یا شیئر کرنے پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔این ایف ٹی یا نان فلیجل ٹوکن حالیہ برسوں کے دوران ڈیجیٹل دنیا میں بہت زیادہ مقبول ہوئے ہیں جو بلاک چین میں محفوظ ایسا ڈیجیٹل ڈیٹا ہوتا ہے جو اصل مالک آن لائن فروخت کرتا ہے۔
آسان الفاظ میں یہ ڈیجیٹل فوٹوز، ویڈیوز اور آڈیو فائلز ہوتی ہیں جن کو کسی آرٹ کلیکشن کی طرح فروخت کیا جاتا ہے مگر این ایف ٹیز کو کسی نیلام گھر کی بجائے آن لائن نیلام کیا جاتا ہے۔