کیا باحجاب خواتین کو ڈرانا مردانگی ہے؟ جاوید اختر کا سوال

( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی شاعر اورسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان طالبہ مسکان کو ہراساں کرنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
جاوید اختر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں کبھی حجاب یا برقع کے حق میں نہیں رہا اور اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہوں لیکن مجھے غنڈوں کے اس ہجوم سے نفرت ہے جو لڑکیوں کے ایک چھوٹے گروپ کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، اگرچہ وہ اس میں ناکام رہے لیکن کیا یہ ‘مردانگی’ ہے؟ انتہائی افسوس کی بات ہے۔
I have never been in favour of Hijab or Burqa. I still stand by that but at the same time I have nothing but deep contempt for these mobs of hooligans who are trying to intimidate a small group of girls and that too unsuccessfully. Is this their idea of “MANLINESS” . What a pity
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) February 10, 2022
اس سے قبل بھارت کی متعدد نامور شخصیات اس واقعے کی مذمت کرچکی ہیں جن میں اداکارہ شبانہ اعظمی سمیت اداکارہ پوجا بھٹ، سوارا بھاسکر اور سیاستدان پریانکا گاندھی شامل ہیں۔