ریاست اور سیاست

خان پاور شو ٹھس؟، عمران خان کے جلسے میں کل کتنے لوگ ہیں؟ لاہور42 سپیشل رپورٹ

تحریک انصاف آج لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پاور شو کر رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔
مینار پاکستان گراؤنڈ میں پنڈال تیار کیا گیا ہے جس میں مرکزی قیادت براجمان ہوگی۔ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق 10 ایس پیز، 25 ڈی ایس پیز اور 59 ایس ایچ اوز جلسے کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔خواتین کیلئے 234 لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ جلسے کےشرکاءکی تلاشی یقینی بنائی جائے گی، واک تھرو گیٹس، بیریئرز، خاردارتاریں اور میٹل ڈیٹیکٹرز استعمال کیے جارہے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ اتنی تیاری تو کر لی گئی ہے اور خان صاحب کے اس پاور شو میں کتنے لوگ موجود ہیں ۔
نمائندہ لاہور 42 نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے میں زیادہ سے زیادہ 40ہزار لوگوں کا انتظام موجود ہے۔تاہم ابھی تک یہ تعداد بھی پوری نہ ہو سکی جبکہ سمانیوز کے مطابق تاحال تحریک انصاف پنڈال میں لگی 10 ہزار کرسیاں بھرنے میں بھی ناکام نظر آرہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button