ریاست اور سیاستافسر اور دفتر

کیا الیکشن کمشن کا کام مردوں کو زندہ کرنا بھی ہے ؟

( مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن کی ووٹرز لسٹوں سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے دوبارہ تصدیقی عمل کے بعد مردہ قرار دئیے گئے 1لاکھ 15ہزار 100ووٹرز کو زندہ تسلیم کرلیا،ووٹرز کو ٹائیپنگ کی غلطی کی وجہ سے مردہ افراد کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا،سرکاری دستاویز کے مطابق پہلی تصدیقی مہم میں کل 32لاکھ 8895ووٹرز کو مردہ قرار دیا تھا، تاہم دوبارہ تصدیقی مہم میں 30لاکھ 93ہزار877ووٹرز کی مردہ تصدیق ہوئی،دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ فیلڈ دفاتر کی دوبارہ تصدیقی مہم میں 1 لاکھ 15ہزار ووٹرز کو ٹائیپنگ کی غلطی کی وجہ سے مردہ افراد کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا،

دوبارہ تصدیق کے بعد ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے تمام فیلڈ دفاتر کو چیکنگ کے بعد ووٹر لسٹوں کی حتمی اشاعت 25اگست کو یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button