ریاست اور سیاست

اسحاق ڈاربطور سینٹرحلف لینے کے خواہشمند ، چیرمین سینٹ کو خط لکھا دیا

( رضا ہاشمی ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا ہے ۔ اسحاق ڈار نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ قانونی رکاوٹیں دور ہونے کے بعد بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوں تاہم انہوں نے پاکستان آنے پر کوئی آمادگی ظاہر نہیں کی بلکہ کہا ہے کہ وہ برطانیہ میں زیرعلاج ہونے کے سبب فی الحال ذاتی طور پر پاکستان آنے سے قاصر ہیں ۔

اپنے خط میں اسحاق ڈار نے تجویز کیا ہے کہ انکا حلف ورچول یا ویڈیو لنک کے ذریعہ لیا جائے ۔ اسحاق ڈار نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ طریقہ سپریم کورٹ میں پہلے ہی سے رائج ہے، انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اگر ورچوئل طریقہ اختیار کرنا ممکن نہ ہو تو چیئرمین سینیٹ آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر یا کسی مجاز شخص کے ذریعے حلف لینے کا انتظام کریں ۔

ن لیگ کے رہنما نے چیرمین سینٹ اور الیکشن کمیشن کو یہ خط اور میڈیکل رپورٹسبعذریہ ای میل بھجوائی ہیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button