ورلڈ اپ ڈیٹ
غزہ میں اسرائیل کی بمباری ، شہادتوں کی تعداد 24 ہو گئی

( مانیٹرنگ ڈیسک ) غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیل کی بمباری میں 3 کمسنوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے، دو روز میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جمعے سے جاری اسرائیلی حملوں میں 140 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے اپنے کمانڈر اور کم سنوں کی موت کا بدلہ لینے کا عزم کیا ہے، جبکہ جوابی کارروائی میں اسرائیل پر ساڑھے تین سو راکٹ داغے گئے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے نئے جرم کی قیمت چکانی پڑے گی