ورلڈ اپ ڈیٹقومی

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلے جانے کے 3 سال مکمل ہو گئے

( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ طور پرتبدیل کرنے کے 3 برس مکمل ہوگئے، وادی میں آج یوم سیاہ اور ہڑتال کی جائے گی۔

انسانی اقدار کے چیمپئن عالمی ممالک کی مجرمانہ خاموشی تاحال قائم ہے جبکہ کشمیریوں کا جذبہ حریت بھی ہمیشہ کی طرح برقرار ہے۔

کشمیریوں نے عالمی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب کشمیر کونسل ای یو کی جانب سے برسلز میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے یورپی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیر کی حیثیت بحال کرانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button