دین و دنیا

جامع مسجد مدینہ طارق روڈ کراچی کی مسماری کا معاملہ، جمیعت علمائے اسلام کے مولانا غفور حیدری کا عدالتی حکم ماننے سے انکار

( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں طارق روڈ پر واقع جامع مسجد مدینہ کی مسماری کے معاملے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر کڑی تنقید کی ہے انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مدینہ سجد کو کسی صورت مسمار نہیں کرنے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جو آرڈر پاس کیا ہے، ہم مسلمان اس آرڈر کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں اور مسترد کرتے ہیں اور ہم سمجھتےہیں کہ جج صاحب کا جائزہ لینا ہوگا تفتیش کرنی ہوگی کہ یہ جج صاحب مسلمان بھی ہے۔ کیونکہ مسلمان کم از کم اس قسم کا فیصلہ نہیں دے سکتا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کی مسماری کے حکم کے بعد طارق روڈ پر واقع متعدد غیر قانونی عمارتوں کو گرا دیا گیا ہے ۔ مسجد سے ملحق ایک مدرسہ بھی چند روز قبل گرا دیا گیا تھا ۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اسوقت مسجد میں موجود ہیں اور انکا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت مسجد پر ہونے والے حملہ کو برداشت نہیں کریں گے اگر انتظامیہ نے عدالت کے آرڈر پر مسجد کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو نتائج سنگین ہونگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button