صارف اور خریدار

جمشید دستی کا روٹیاں گلے میں لٹکا کر مہنگائی کے خلاف احتجاج

( مائرہ ارجمند ) سابق رکن قومی اسمبلی  جمشید دستی کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا، مظاہرین گلے میں خشک روٹیاں لٹکا کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، جمشید دستی نے بھی گلے میں روٹیاں لٹکا کر مظاہرین سے خطاب کیا۔

جمشید دستی کی قیادت میں جھنگ روڈ سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، اس موقع پر مظاہرین نے بطور احتجاج قمیضیں اتار دیں اور  حکومت کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔  جمشید دستی کا  مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت قوم پر مسلط کی گئی جس کی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور غریب برباد ہوگیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسی کون سی مجبوری تھی کہ ان لوگوں کو قوم پر مسلط کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button