فن و فنکار

بگ باس میں شرکت کی وجہ سے جیسمین بھیسن کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملیں

( مانٹرنگ ڈیسک )بھارت کی معروف اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 میں شرکت کرنے والے  جیسمین بھیسن نے انکشاف کیا کہ رئیلٹی شو میں شرکت کرنے پر انہیں  قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملی تھیں ۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ   جب وہ بگ باس کے  گھر سے نکلیں  لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ، یہاں تک کہ انہیں  قتل اور ریپ کی دھمکیاں بھی دی گئیں صرف لئے کہ وہ لوگوں کو پسند نہ تھیں ، میں نے جو کچھ  برداشت کیا وہ بے حد مشکل تھا ، اگر ڈاکٹرز سے علاج نہ کراتی تو پاگل ہو جاتی ۔

جیسمین بھیسن نے کہا کہ  میں اس برے وقت میں  ساتھ دینے پر  اپنے دوستوں ، اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،  ہم کبھی نہیں چاہتے کہ کوئی ہم سے نفرت کرے مگر ہم اداکاروں کو آسانی سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

بگ باس بھارت کا معروف اور تنازعات میں گھرا رہنے والا ریئلٹی شو ہے جو کسی نا کسی حوالے سے خبروں میں رہتا ہے اور اکثر اس کی میزبانی کرنے والے اداکار سلمان خان اور دیگر امیدواروں کی تنخواہیں موضوع بحث رہتی ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں بگ باس کے 14 ویں سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی شو کے امیدواروں اور میزبان سلمان خان کے ہفتہ وار سیلری پیکجز سامنے آئے ہیں۔

ھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس کے شہزاد دیول 50 ہزار، جان کمار سانو 80 ہزار، راہول ویدیا ایک لاکھ، نکی تمبولی ایک لاکھ 20 ہزار، پویترا پونیا ایک لاکھ 50 ہزار جب کہ اعجاز خان ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہفتہ وار تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی روپیہ پاکستانی روپے سے دگنی قدر رکھتا ہے اس لیے ان تنخواہوں کو ڈبل کر کے پاکستانی روپوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے ہاؤس کو خیرباد کہنے والی سارا گرپل 2 لاکھ، نشانت سنگھ ملکھانی 2 لاکھ، جیسمین بھیسن 3 لاکھ، ابھیناو شکلا اڑھائی لاکھ جب کہ روبینہ دیلیک 5 لاکھ تنخواہ کے عوض ہاؤس میں موجود ہیں۔

روبینہ دیلیک بگ باس کے 14ویں سیزن کی سب سے مہنگی امیدوار ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ سلمان خان کی تنخواہ میڈیا میں موضوع بحث بنی رہی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے بگ باس 14 کی میزبانی کا معاوضہ فی قسط 20 کروڑ کے حساب سے ساڑھے 4 ارب روپے طے کیا تھا۔

سلمان خان گزشتہ 10 سال سے شو کی میزبانی کرتے آرہے ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے 24 قسطوں کا معاضہ 403 کروڑ روپے طے کیا تھا۔

 واضح رہے کہ  بھارت کا معروف ریئلٹی شو بگ باس اپنے 14 ویں سیزن کی اقساط نشر کر رہا ہے۔

نئی جاری ہونے والے قسط میں بگ باس کے سینئر ممبران کو شو چھوڑ کر جانا پڑا جس پر گھر کا ماحول کافی اداس رہا۔

نئی قسط میں حنا خان، گواہر خان اور سدارتھ شکلا نے شو کو خیرباد کہا۔

گ باس کے 14ویں سیزن کے دوران راکھی ساونت کی انٹری کی وجہ سے نہ صرف شو کی ٹی آر پی میں اضافہ ہوا بلکہ انہوں نے اپنی نجی زندگی کی باتیں بھی بتائیں اور وہ اس دوران خبروں میں رہیں۔

بھارت کا متنازع ترین ریئلٹی شو 21 فروری کو اپنے اختتام کو پہنچا جس کی فاتح بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک قرار پائیں جبکہ گلوکار راہول ویدیا دوسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button