فن و فنکار

جانی ڈیپ کی اچانک آمد ویڈیو میوزک ایوارڈ کی تقریب کی رونق بڑھ گئی

( مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف امریکی اداکارو گلوکار جانی ڈیپ نے اچانک ویڈیو میوزک ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہوکر مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکار جانی ڈیپ اپنی سابقہ ​​اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد اب اپنےکیریئر کو دوبارہ مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وہ بروز اتوار 28 اگست کو ہونے والے ایم ٹی وی (MTV)  کے ویڈیو میوزک ایوارڈز میں اچانک نمودار ہوئے تو شرکاء اُنہیں دکھ کر بہت حیران ہوئے۔

جانی ڈیپ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایوارڈز کی تقریب میں اپنی انٹری کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں جانی ڈیپ کو ایک خلا باز کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے ایوارڈز کی تقریب میں انٹری دیتے ہوئے کہا کہ’وہ یہاں اس لیے آئے ہیں کیونکہ اُنہیں کام کی تلاش تھی‘۔

اداکار نے تقریب کے شرکاء کو کچھ لطیفے سنا کر اپنی طرف متوجہ کیا اور خوب تعریفیں بٹوریں۔

اُنہوں نے تقریب کے شرکاء کو ایک پیشکش بھی کہ اگر کسی برتھ ڈے پارٹی، شادی کی تقریب یا اس طرح کی کسی بھی اور تقریب کے لیے کسی کو ان کی خدمات حاصل کرنی ہوں تو وہ دستیاب ہیں۔

جانی ڈیپ کی ہتکِ عزت کے مقدمے میں کامیابی کے بعد ان کی وکیل کیملی  واسکیز کو ان کی لاء فرم براؤن روڈنک نے اُنہیں کمپنی میں بطور پارٹنر ترقی دے دی تھی۔

اب کیملی واسکیز کی تنخواہ اور ان کی کل مالیت کی تفصیلات بھی میڈیا پر آگئی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق، کیملی واسکیز کی 2022ء تک مجموعی مالیت 2 ملین ڈالرز ہے اور وہ سالانہ 2 سو 50 ہزار ڈالرز کماتی ہیں۔  

کیملی واسکیز کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ بطور وکیل ان کی ملازمت ہے۔ وہ ہائی پروفائل لاء فرم سے وابستہ ہیں، جس نے ہتکِ عزت کیس میں جانی ڈیپ کو اپنی خدمات فراہم کی تھیں۔

ین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جانی ڈیپ نے اپنی وکیل کو پروموشن ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ’اداکار کی وکیل کمیل واسکیز جس لاء فرم میں کام کرتی ہیں اب اُنہیں پروموشن دے کر اسی فرم میں پارٹنر بنا دیا گیا ہے۔

کمیل واسکیز کا اپنے پروموشن پر کہنا ہے کہ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ لاء فرم کا پارٹنر بنانے کے لیے براؤن روڈنک نے میری حمایت میں اپنا اعتماد کا ووٹ دیا۔‘

خیال رہے کہ کمیل واسکیز نے 2018 میں لاء فرم براؤن روڈنک کے’اورنج کاؤنٹی‘ آفس کو بطور ایسوسی ایٹ، لیٹیگیشن اور آربیٹریشن کی پریکٹس کرنے کے لیے جوائن کیا تھا۔

اس سے پہلے براؤن روڈنک کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو، ولیم بالڈیگا نے کمیل واسکیز کو بطور پارٹنر خوش آمدید بھی کہا ہے۔

دوسری جانب رواں سال آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران تھپڑ کا واقعہ پیش آنے کے پانچ ماہ بعد کرس راک نے اگلے سال ایوارڈز کی تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دینے سے انکار کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 28 اگست کو کرس راک نے ایک تقریب میں سٹینڈ اَپ کامیڈی کرتے بتایا کہ اُنہیں اگلے سال کے آسکر ایوارڈز کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ کی اس سب سے بڑی رات کا حصّہ دوبارہ بننا کسی موقع واردات پر دوبارہ جانے کے مترادف ہوگا۔

اُنہوں یہ بھی بتایا کہ میں نے تھپڑ والے واقعے کے بعد ہونے والی سپر باؤل کمرشل کی پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔

خیال رہے کہ کرس راک نے 2005ء اور 2016ء میں بھی آسکر ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button