خیبر پختونخوا کے اساتذہ ، احتجاج کے دوران علیمہ خان کے گھر میں گھس گئے

( اسد شہسوار) خیبرپختونخواکے ینگ ٹیچر ز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی حمایت میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالا ہاؤس کے باہر احتجاج کیا،احتجاجی اساتذہ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کے گھر میں داخل ہو گئے ، مظاہرین نے اتوار کو پریس کانفرنس میں دھمکی دی تھی کہ وہ مطالبات منظوری کا نوٹیفکیشن لیے بغیر بنی گالا ہاؤس کے باہر دھرنا ختم نہیں کرینگے ،
مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اور لوئر دیر سے بڑا قافلہ بھی بنی گالہ پہنچ گیا، مظاہرین نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر لگے بیریئر کو اٹھالیا،پولیس کی روکنے کی کوشش ناکام رہی،بنی گالہ ہائوس کے گیٹ پر ٹائیگر فورس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے، مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی، اسسٹنٹ کمشنر انیل سعید مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کرتے رہے مگر ٹیچرز نے بات چیت سے انکارکر دیا،
مظاہرین نے مطالبات کی منظوری سے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا انکا کہنا تھا کہ تحریری معاہدہ کے باجود ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس مظاہرین کو روکنے کی کوشش کررہی ہے مگر عملاً ناکام ہے،پولیس کی مزید نفری بنی گالہ طلب کرلی گئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے آخری حد تک گریز کرینگے، استاتذہ سے گزارش ہے کہ پرامن رہیں، صوبائی حکومت سے بھی گزارش ہے کہ وہ مزید اساتذہ کو اسلام آباد آنے سے روکیں۔