کھیل اور کھلاڑیتھانہ کچہری

کبڈی میچ کے دوران دو گروہ لڑ پڑے اور بات گولیوں اور ہتھیاروں تک پہنچ گئی، 2 افراد جاں بحق

(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر ساہیوال میں کبڈی مقابلے کے دوران دو گروہوں کی لڑائی میں گولیاں اور لاٹھیاں چلنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق، چک 46 جی ڈی میں ہونے والے کبڈی مقابلے میں ہونے والے جھگڑے میں لاٹھیاں اور گولیاں لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، مقتولین کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی ہیں، مقتولین میں فیض اور اسلم نامی افراد شامل ہیں۔

کھیلوں کے دوران اکثر اوقات ایسے جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں جسکی ایک مثال حال ہی میں ہوئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کے 7 ستمبر کو ہونے والے کرکٹ میچ میں دیکھی گئی۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں افغانستان کی شکست کے بعد افغان شائقین نے سٹیڈیم کی کرسیاں توڑ کر ہنگامہ آرائی شروع کردی اور پاکستانی شائقین پر کرسیاں دے ماری۔اس سب کے بعد یو اے ای حکومت نے ان شائقین کو 3000 درہم کا جرمانہ کیا اور دوبارہ ایسے ہنگامے کی صورت میں جیل اور ڈیپورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

اسکے اس ہی میچ میں پاکستانی کرکٹر آصف علی اور افغانستان کرکٹر فرید احمد کے درمیان ہونے والی جھڑپ پر آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو جرمانہ کرتے ہوئے انکی اس میچ کی 25 فیصد فیس کاٹ لی گئی ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button