کنگنا رناوت فلم فئیر نامی میگزین کے خلاف میدان میں آ گئیں

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ میں اپنے متنازع بیانات کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک مشہور و معروف میگزین کیخلاف مقدمے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک انسٹاگرام نوٹ میں شیئر کیا ہے کہ وہ ایک معروف میگزین پر مقدمہ کرنے جارہی ہیں، جنہوں نے انہیں اپنے ایوارڈ نائٹ میں بلایا مگر ایوارڈ نہیں دیا۔
کنگنا رناوت کو اس سال کیارا ایڈوانی، کریتی سینن، پرینیتی چوپڑا، تاپسی پنو اور ودیا بالن کے ساتھ تھلائیوی کیلئے مرکزی کردار میں بہترین اداکارہ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔
اداکارہ نے ایک انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنا پیغام شیئر کیا۔ اور کہا کہ ‘‘میں نے 2014ء سے فلم فیئر جیسے غیر اخلاقی، بدعنوان اور مکمل طور پر غیر منصفانہ طریقوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس سال ان کے ایوارڈ تقریب میں شرکت کیلئے ان کی طرف سے مجھے بہت سی کالز موصول ہو رہی ہیں کہ وہ مجھے تھلائیوی کیلئے ایک ایوارڈ دینا چاہتے ہیں’’۔
انہوں نے مزید کہا ‘‘میں یہ جان کر حیران ہوں کہ وہ اب بھی مجھے نامزد کر رہے ہیں، ایسے بدعنوان طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا میرے وقار، کام کی اخلاقیات اور قدر کے خلاف ہے، اسی لئے میں نے فلم فیئر پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے شکریہ’’۔
اداکار نے تبصرہ کیا کہ انہیں 2013ء میں میگزین نے بتایا تھا کہ اگر وہ ایوارڈ شو میں شرکت نہیں کرتی ہیں یا اسٹیج پر ڈانس نہیں کرتی ہیں تو انہیں ایوارڈ نہیں ملے گا اور انہوں نے 2013ء میں ہی واضح کردیا تھا کہ وہ کبھی بھی کسی ایسی چیز میں شرکت نہیں کریں گیں جو پسماندہ اور غیر اخلاقی ہو۔