کنگنا رناوت خطرناک مرض میں مبتلا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بیمار ہونے کے باوجود کنگنا رناوت اپنی فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اداکارہ کے پروڈکشن ہاؤس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری بیان میں انکشاف کیا گیا کہ ‘کنگنا کے جسم میں خون کے سفید خلیوں کی تعداد کم ہے اور وہ تیز بخار میں مبتلا ہیں لیکن وہ بیمار ہونے کے باوجود کام کر رہی ہیں’۔
دوسری جانب کنگنا نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ’ جسم بیمار ہے روح نہیں’۔
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ٹوئٹر پر نہیں ہیں پھر بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں ۔اب سوشل میڈیا پر بحث کے لیے ان کی فلم کی ریلیز یا اس کے ٹائمنگ کوئی معنی نہیں رکھتی۔
کنگنا ٹوئٹر پر نہیں بلکہ انسٹاگرام اور کو ایپ پر ہیں۔ گزشتہ سال مغربی بنگال کے انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد پر ایک ٹویٹ کی وجہ سے ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا۔
آج کل کنگنا خود کو محب وطن کہلوانا پسند کرتی ہیں۔ انہیں دو دن پہلے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اس دن بھی وہ سوشل میڈیا پر چھائی رہیں۔ وہ کھل کر وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے نظریے کی بھی حمایت کرتی ہیں۔
نجی ٹیلی ویژن چینل ٹائمز ناؤ ٹائمز ناؤ کی ایڈیٹر نویکا کمار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ‘1947 میں جو ملی وہ آزادی نہیں تھی بلکہ ایک بھیک تھی، ملک کو اصل آزادی 2014 میں ملی ہے’۔
9 نومبر 2021 کو نجی ٹیلی ویژن چینل ٹائمز ناؤ کی جانب سے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا جس کا نام ‘سیلیبریٹنگ انڈیا ایٹ 75’ تھا۔ اسی موقع پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
کنگنا کے ساتھ بات چیت کا موضوع ‘بالی ووڈ کے عالمی اثرات’ پر تھا۔
س کے ساتھ ہی ان سے ویر ساورکر کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔ اسی سوال کے جواب میں کنگنا نے بہت طویل جواب دیا، جس میں انھوں نے جدوجہد آزادی سے تعلق رکھنے والے بہت سے مجاہدینِ آزادی کا ذکر کیا۔
ان کے اس بیان کا 24 سیکنڈ کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں انھوں نے ‘1947 کی آزادی کو بھیک’ قرار دیا ہے۔
بار اینڈ بینچ کے مطابق عام آدمی پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹیو ممبر پریتی مینن نے ممبئی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ ایسا بیان دیتے وقت کنگنا کو بھی اس بات کا علم تھا کیوں کہ انہوں نے خود کہا کہ اب میرے خلاف مزید دس ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔