ٹریفک اپ ڈیٹ

کراچی زیر آب ، سڑکیں کہاں کھلی اور کہاں بند ہیں

(شیتل ملک ) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی کم و بیش تمام مرکزی شاہراہوں سے بارش کے پانی کی نکاسی ہو گئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جو شاہراہیں کلیئر ہیں ان میں شارع فیصل، شاہراہ قائدین، ایم اے جناح روڈ، ایم ٹی خان روڈ، یونیورسٹی روڈ، ایم آر کیانی روڈ، میر کرم علی تالپور روڈ، نیو ایم اے جناح روڈ ، شہید ملت روڈ، ابولحسن اصفہانی روڈ اور کورٹ روڈ شامل ہیں۔

دوسری جانب شدید بارشوں سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کی سڑکیں زیادہ متاثر ہیں۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی متاثر سڑکوں میں مین صدر بازار روڈ، عبدالله ہارون روڈ، سی آئی اے سینٹر والی روڈ، لکی اسٹار والی روڈ اور یونیورسٹی روڈ کا کچھ حصہ جو وفاقی اردو یونیورسٹی سے نیپا پل تک کا ہے متاثر ہے۔

حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پاور ہاؤس سے 4 کے چورنگی والا روڈ، سہراب گوٹھ اور کیفے پیالہ والا روڈ متاثر ہے۔

کے بی آر بفرزون والا روڈ اور شادمان ٹاؤن والا روڈ، نیو کراچی اور نارتھ کراچی جانے والا روڈ متاثر ہے۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں اردو بازار والا روڈ اور اندرونی گلیاں بھی متاثر ہیں۔

ڈسٹرکٹ کورنگی میں ای بی ایم کاز وے، قیوم آباد اور کورنگی روڈ پر بارش کا پانی ہے، لیاقت آباد، غریب آباد فلائی اوور اور امجد صابری فلائی اور میں بھی پانی ہے لیکن ٹریفک کی آمد و رفت ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button