بریکنگ

اسلام میں حجاب ضروری نہیں، کرناٹک ہائی کورٹ کافیصلہ

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٰ کرناٹک ہائی کورٹ کی خصوصی بنچ نے آج حجاب کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے حجاب کو اسلام کا اہم حصہ نہیں بتایا ہے۔ عدالت کے مطابق حجاب اسلام کا اہم پارٹ نہیں ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی تمام درخواستوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ حجاب پہننا اسلام میں ضروری نہیں ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ کے مطابق حجاب کو اسلام میں ضروری نہیں مانا گیا ہے۔ عدالت نے حجاب پہننے سے متعلق دائر تمام عرضیوں کو خارج کردیا۔

کرناٹک کے کچھ کالجز میں عائد حجاب پر پابندی کو ہائی کورٹ نے برقرار رکھا اور تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی تمام عرضیوں کو خارج کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ حجاب پہننا اسلام میں ضروری عمل نہیں ہے، لہٰذا ڈریس کوڈ سے متعلق حکومت کی ہدایت کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button