فن و فنکار

کترینہ کیف کا عاشق گرفتار

( مانیٹرنگ ڈسیک ) ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق ملزم کی شناخت منویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کا رہائشی ہے۔ ملزم بارہویں پاس ہے اور ہیرو بننے کیلئے ممبئی آیا تھا۔ ملزم گزشتہ تین ماہ سے کترینہ کیف کے گھرکے پاس سانتا کروز میں مقیم تھا اور اداکارہ کا پیچھا کرتا رہتا تھا۔

اس کے علاوہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے اداکارہ کو دھمکی بھی دی۔ پولیس نے کترینہ کے شوہر وکی کوشل کی درخواست پر تحقیقات شروع کیں تو صرف چار گھنٹے میں ہی ملزم پکڑا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button