ریاست اور سیاستافسر اور دفتر

عمران خان کی جان کو خطرہ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد پریشان

(شیتل ملک ) قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے ۔یہ تھریٹ الرٹ خلاف معمول آئی جی پولیس اسلام آباد کی سیکرٹری وفاقی وزارت داخلہ کی ٹیلی فونک گفتگو کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے

بعد ازاں سینئر ایس پی سیکیورٹی ڈویژن اسلام آباد کی طرف سے ایک مراسلہ کی شکل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاری کیا گیا ہے یہ مراسلہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے سیکیورٹی بنی گالہ ،کرنل (ر) عاصم فوکل پرسنز برائے موومنٹ عمر سلطان احمد خان نیازی اے آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس اے آئی جی سپیشل برانچ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی پنجاب ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی خیبر پختوانخوا کمشنر اسلام آباد اور دیگر حکام کو بھیجا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 20 مئی 2022ء کو شام 4 بجکر 50 منٹ پر آئی جی پولیس اسلام آباد کی سیکرٹری وزارت داخلہ کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا گیا کہ ایک خفیہ ادارے نے آگاہ کیا ہے۔

کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے ، اس حوالے سے مجھے (سینئر ایس پی سیکیورٹی ڈویژن اسلام آباد) کو ہدایت کی گئی کہ ان کو فوری طور پر اس تھریٹ کے بارے میں آگاہ کروں اور آپ کو فوری طور پر عمران خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔ جس کے لیے متعلقہ حکام سے معاونت بھی کی جائے ۔ذرائع کے مطابق عمومی طور پر ایسے تھریٹ الرٹ خفیہ اداروں کو ملنے والی رپورٹوں کی بنیاد پر براہ راست تیار کئے جاتے ہیں مگر عمران خان کے بارے میں اس تھریٹ الرٹ کی تیاری میں مروجہ طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا بلکہ معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر اس کو فوری طور پر مرتب کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button