کھیل اور کھلاڑی
رنگ کا سلطان ، گاما پہلوان ، گوگل نے ڈوڈل بدل دیا

( مائرہ ارجمند) گوگل نےریسلنگ کی دنیا کے عظیم نام گاماپہلوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
انہوں نے 1910 میں لندن میں دنیا بھر کے پہلوانوں کو ریسلنگ کی دنیا میں شکست دے کر رستم زمان ٹائٹل جیتا اور گولڈ بیلٹ کے حقدار بھی ٹھہرے۔
52سال ناقابل شکست رہنے والے گاما پہلوان کوگوگل نے ان کی 144ویں سالگرہ پر ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عظیم پہلوان کی ایک دن کی خوراک میں 15 لیٹر دودھ، 3 کلو مکھن، بکرے کا گوشت، 20 پاؤنڈ بادام اور 3پھلوں کی ٹوکریاں شامل ہوتی تھیں، گاما پہلوان ایک روز میں 3000 ڈنڈنکالنے کے بعد اپنی کشتی کی پریکٹس کرتے تھے۔
فن ریسلنگ کا یہ روشن ستارہ 23 مئی 1960 کو 82 سال کی عمر میں ہمیشہ کے لیے غروب ہو گیا۔ کشتی کی دنیامیں آج تک کوئی بھی ان کی جگہ نہیں لے سکا۔