تھانہ کچہریگلی اور محلہلاہور 42 نیوز دوست
لاہورعلامہ اقبال ٹاؤن میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 24سالہ نوجوان جاں بحق

( جہانزیب احمد خان) لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا
لاہور علامہ اقبال ٹاؤن3 نمبر سٹاپ پتنگ کی ڈور پھرنے سے 24سالہ نوجوان جاں بحق نوجوان کی شناخت دانیال ولد یاسرکے نام سے ہوئی۔دانیال شیراں والی کوٹھی سمن آباد کا رہائشی تھا۔24سالہ نوجوان اپنی بیوی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا۔24 سالہ دانیال اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اقبال ٹاؤن میں ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔