تھانہ کچہری

کے پی پولیس نے اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

( اسد شہسوار نمائندہ خصؤصی پشاور) تھانہ ارمڑ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی ہے، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے، ملزم ڈاٹسن گاڑی کے ذریعے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران تھانہ ارمڑ پولیس نے ملزم کو دھر لیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button