ورلڈ اپ ڈیٹ

کویت کے ولی عہد نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی

(مانیٹرنگ ٖڈیسک) عرب ملک کویت کے ولی عہد نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کردیا۔

عرب نیوز کے مطابق  81 سالہ ولی عہد مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اپنے ٹی وی خطاب میں کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی  کو قانون کے مطابق تحلیل کرنے  اور نئے انتخابات کا فیصلہ کیا ہے، ہم نہ تو انتخابات کے عمل میں مداخلت کریں گے اور نہ ہی نئے سپیکر کے انتخاب پر اثر انداز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی بدلتی صورت حال کے تناظر میں نئی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے،  کویت کے شہری مقننہ اور ایگزیکٹو اداروں کے کام سے مطمئن نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button