لاہور کا موسم سرد اور خشک،بارشوں اور برفانی طوفانوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے والا ہے

(مائرہ ارجمند) آج ہفتہ ہے جنوری کی 15 اور عیسوی سال 2022، 11 جمادی الثانی قمری سال 1443 جبکہ ماگھ کی 2 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفانی طوفانوں کا نیا سسٹم 17 جنوری کو پاکستان میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 20 سے 21 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ لاہور میں 19 تاریخ کو بارش متوقع ہے ۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایم11 لاہور تا سیالکوٹ اور ایم-5 اقبال آباد انٹرچینج سکھر سے ملتان ٹریفک کے لئے کھول دیئے ہیں
لاہور ایئرپورٹ 800 میٹر حد نگاہ کیساتھ آپریشنل ہے تاہم بین الاقوامی ایئر لائنز نے اب اپنی رات کی پروازوں کا شیڈول دن کے وقت کر دیا ہے۔
دوحہ سے قطر ایئرویز کی پرواز QR-620 جو پہلے لاہور ایئرپورٹ پر صبح 1:00 بجے ٹچ ڈاؤن ہونے والی تھی اب صبح 11 بجے پہنچے گی۔
کویت سے آنے والی فلائٹ J-9501 صبح 5 بجے لینڈ کرنا تھی لیکن اب یہ صبح 11:30 پر اترے گی، استنبول سے آنے والی فلائٹ TK-714 اب دوپہر 1:00 پر لینڈ کرے گی اور برٹش ایئرویز کی پرواز BA-259 لندن سے آنے والی چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح گیارہ بجے لینڈ کرے گی۔
لاہور سے جدہ، کویت، دوحہ، استنبول، لندن اور کراچی جانے والی پروازوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی۔
آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج تیسرا نمبر ہے اور شہر میں آلودگی198 اے کیو آئی ہے ، لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں ظفر علی روڈ 425 اے کیو آئی کے ساتھپہلے ، کوٹ لکھپت 403 اور دوسرے اور ماڈل ٹاون 323 اےکیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میںسر شام دھند پڑنے کا امکان ہے ، صبح کے اوقات میں لاہور کا درجہ حرارت8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران سردی کی لہر برقرار رہے گی۔