فن و فنکار
لاہور ہائی کورٹ نے عتیق الرحمان کی میرا سے نکاح درست قرار دینے کی درخؤاست خارج کر دی

( جہازیب احمد خان ) لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ میرا کا عتیق الرحمٰن سے نکاح درست قرار دینے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔
عدالت نے اداکارہ میرا یا ان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر درخواست خارج کی ہے۔
عدالت کی جانب سے بار بار پیش ہونے کا حکم دینے کے باوجود اداکارہ میرا کے وکیل پیش نہ ہوئے۔
واضح رہے کہ فیملی عدالت نے 28 مئی 2018ء کو عتیق الرحمٰن کا نکاح نامہ جھوٹا قرار دینے کا دعویٰ مسترد کیا تھا۔