شہر لاہور کا موسم،شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

(مائرہ ارجمند) آج جمعرات ہے مئی کی 12 تاریخ عیسوی سال 2022، 10شوال اور قمری سال 1443 جبکہ 29 وساکھ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔
محکمہ موسمیات نے لاہو رمیں رواں ہفتے کے اختتام پر شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے ،ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی بھی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ ملک کے میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے ،لاہور43،اسلام آباد40جبکہ ملتان میں 45ڈگری درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام پر لاہورمیں شدید ہیٹ ویو آنے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد48، سبی 46اور تربت میں پارہ 45ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے
کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پوٹھوہار ریجن، لاہور، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، خوشاب اور جنوبی میدانی اضلاع میں دوپہر کے وقت گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ |
آلودگی کی بات کی جائے تو شہر میں صورتحال آج بہت خراب ہے اور لاہور آلودگی میں آج عالمی سطح پرپہلے نمبر پر ہے۔

لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 188 ہے۔

موسم سرما کے مقابلہ میں شہر کی مجموعی صورتحال قدرے بہتر ہےلیکن آج آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بار دوبارہ پہلے نمبر پر ہے۔
لاہور میں گلبرگ 2 کا علاقہ 237 اے کیو آئی کیساتھ پہلے ، ، مال روڈ اور 226 اے کیو آئی کیساتھ دوسرے جبکہ بلاک اے جوہر ٹاون 225 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبرہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 27 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب57 فیصد رہے گا۔