موسم

شہر لاہور کا موسم ، پنجاب بھر میں گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی پر ہنگامی حالات نافذ

(مائرہ ارجمند) آج اتوار ہے مئی کی15تاریخ عیسوی سال 2022، 13شوال اور قمری سال 1443 جبکہ یکم جیٹھ اور دیسی کیلینڈر کا 2079 واں سال ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹ میں عوام کو آنے والے ہفتہ میں موسم کی شدید صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پورے ہفتے ملک بھر میں گرمی کی شدید لہریں متوقع ہیں۔ آئندہ ہفتہ کے دوران موسم کی شدت میں اضافے کے سبب پنجاب کے بالائی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 7تا9ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ ہفتے پنجاب کےوسطی و جنوبی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔جنوبی و وسطی پنجاب میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 6تا 8ڈگری بلند رہے گا۔گرمی کی شدت کے سبب آبی ذخائر،فصلوں اور باغات کو پانی کی ترسیل میں کمی جبکہ توانائی کی طلب میں مزیداضافے کے بھی امکانات ہیں۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کوموسم میں شدت کے سبب ہنگامی حالات۔ میں فوری امدادی کاروائیوں کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے مستعد ہیں۔

حکومت پنجاب نے عوام سے اپیل ہے کہ پانی اور بجلی کا بے جا استعمال نا کریں۔ آئندہ پورے ہفتے دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ وقت گھروں کے اندر گزاریں۔ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں۔مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں۔نرم اور ہوا دار لباس کا انتخاب کریں۔

گھروں سے نکلتے وقت چھتری اور پانی کی بوتل ساتھ رکھیں۔ سر،گردن اور چہرے کو ڈھانپ کر رکھیں۔ خواتین چولہے کے سامنے کم سے کم وقت صرف کریں۔ اس پيغام سے زيادہ سے زيادہ لوگوں کو آگاہ کريں۔

آلودگی کی بات کی جائے تو شہر میں صورتحال آج قدرے بہتر ہے اور لاہور آلودگی میں آج عالمی سطح پرچوتھے نمبر پر ہے۔

Aqi Lahore may 15 2022
Aqi Lahore may 15 2022
Aqi Lahore may 15 2022
Aqi Lahore may 15 2022

لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 138 ہے۔

موسم سرما کے مقابلہ میں شہر کی مجموعی صورتحال قدرے بہتر ہےاور آج لاہوردنیا بھر میں آلودگی کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر ہے۔

لاہور میںامریکی قونصل خانہ اور شملہ پہاڑی کے گردونواح کا علاقہ186اے کیو آئی کیساتھ پہلے ،ماڈل ٹاون اور گرد نواح 180 اے کیو آئی کیساتھ دوسرے جبکہ کوٹ لکھپت اور آس پاس 163اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبرہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 27 رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب57 فیصد رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button