کھیل اور کھلاڑی

لاہور کے کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

( شیتل ملک ) پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے  ایک اور چوٹی سر کر لی ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز کاشف نے 8035 میٹر بلند چوٹی گیشربرم ٹو آج سر کر لی، یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے جسے انہوں نے سر کیا ہے۔

شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

شہروز چند روز میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے، جی ٹو ان کی دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی۔

شہروز کاشف مہم میں کامیاب ہوئے تو 10چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن جائیں گے۔

خیال رہے کہ شہروز کاشف 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

کوہ پیما شہروز کاشف کو 2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں، انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیے گئے تھے۔

گاشر برم ون پاکستان کی تیسری اور دنیا کی گیارہویں سب سے اونچی چوٹی ہے، اسے کے فائیو اور چھپی چوٹی کے ساتھ بلتی زبان میں ‘خوبصورت پہاڑ’ بھی کہتے ہیں۔ یہ پاکستان کے شمال میں سلسلہ کوہ قراقرم میں واقع ہے اور اس کی بلندی 8080 میٹر ہے۔

گاشر برم ون کو سب سے پہلے 5 جولائی 1958 میں دو امریکیوں پیٹ شوننگ اور اینڈی کافمان نے سر کیا۔

گاشر برم ٹو دنیا کا تیرہواں اور پاکستان کا پانچواں سب سے اونچا پہاڑ پے، یہ قراقرم سلسلے میں واقع ہے اور اس کی بلندی 8035 میٹر ہے۔ یہ پاکستان اور چین کے درمیان واقع ہے۔

اسے سب سے پہلے 1956 میں ایک آسٹریائی ٹیم کے موراویک، لارچ اور ویلن پارٹ نے سر کیا۔

گاشر برم فور دنیا کا 17 واں جبکہ پاکستان کا چھٹا بلند ترین پہاڑ ہے، جس کی بلندی 7925 میٹر ہے اور یہ پاکستان اور چین کے درمیان گاشر برم کی چوٹیوں میں سے ایک ہے۔

اس پہاڑ کو سب سے پہلے 1928 میں اطالوی کوہ پیماﺅں کی ٹیم نے سر کیا۔

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو غیرمعمولی شرح اموات کے باوجود خصوصاً پاکستانی کوہ پیماؤں کے لیے کشش رکھتی ہے، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے گاشر برم ٹو سر کرنے والی کوہ پیما نائلہ کیانی نے کہا کہ ’یہاں جو سکون ملتا ہے وہ آپ کو ان پہاڑوں میں واپس لاتا رہتا ہے، جب میں نے اپنی پہلی مہم کا منصوبہ بنایا تھا اس وقت میں صرف اپنی جسمانی اور ذہنی طاقت کو جانچنا چاہتی تھی، صرف یہ دیکھنے کے لیے کہ میں کتنی بلندی پر جا سکتی ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ میں نے باکسنگ سمیت جتنے بھی کھیل کھیلے ہیں ان میں سے کوہ پیمائی آپ کو سب سے زیادہ آزماتی ہے، اس کے علاوہ بلندی سے اس قدر محسور کن نظارے دیکھنا نصیب ہوتے ہیں کہ آپ خود سے یہ سوال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ کیا یہ زمین ہے یا پھر جنت؟

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button