تازہ ترینورلڈ اپ ڈیٹ

بھارت میں زمینی و فضائی حادثات میں 13 افراد ہلاک

(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست اتراکھنڈ  میں ہیلی  کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس میں پائلٹس سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر ریاست اتراکھنڈ کے علاقے پھٹا سےکیدرناتھ کے زائرین کو لے کر جارہا تھا کہ اس دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ہیلی  کاپٹر کو حادثہ منگل کے روز دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا جس میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا  جس میں دونوں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے ریسکیو  آپریشن شروع کردیا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

بھارتی وزارت ہوا بازی کے مطابق فوری طور پر ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

اس سے قبل 14 اکتوبر کو ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں  سات افراد ہلاک ہو گئے ۔

سیکورٹی دفترکے اعلان کے مطابق بھارتی فضائیہ سے تعلق رکھنے والا ہیلی کاپٹر  آرون آچال  پردیش صوبے کے علاقے تاوانگ میں  پہاڑوں پر  جا گرا۔

اس حادثے کی تحقیقات مں بھی تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔

واضح رہے کہ بھارت میں اکثر و بیشتر ہیلی کاپٹروں کو حادثات پیش آتے  رہتے ہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ یہ حادثے  انسانی  اور فنی غلطیوں  کی بنا پر پیش آتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ریاست گجرات میں بس اور ٹرالر میں تصادم سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی  میڈیا کے مطابق یہ واقعہ احمدآباد ممبئی نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جس میں ہائی وے پر بس نے اوورٹیک کی کوشش  کی اور وہ ٹرالر سے جاٹکرائی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثے میں مرنے والے تمام افراد بس کے مسافر تھے جن میں خاتون اور بچہ بھی شامل  ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button