تازہ ترین
تربیلا ڈیم سے ملحق جنگل میں بڑی آگ

( اسد شہسوار )آزاد کشمیرکے علاقے میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب پہاڑی سلسلے میں واقع جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیم کے قریب جنگلات میں لگی آگ نے وسیع رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ علاقے میں دور دور تک دھوئیں کے بادل چھا گئے آگ پر قابو پانے کے لیے 4 فائربریگیڈ کی گاڑیاں و عملہ آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں اور ریسکیو 1122 کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیرکی وادی سماہنی کڈیالہ بلاک کےجنگلات میں نامعلوم افراد نے آگ لگا دی ہے،آگ بجھانے کے لیے محکمہ جنگلات کی ٹیمیں اورمقامی کمیونٹیز کوششیں کر رہی ہیں-